ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے والے بھارتی مسلمان اداکار شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
Stay in bollywood syndrome @iamsrk . For reality see RAW Spy Kulbhushan Jadev, Wing Comd Abhinandan & state of 27 Feb 2019.
You could rather promote peace & humanity by speaking against atrocities in IOJ&K and against Hindituva of Nazism obsessed RSS. https://t.co/0FWqoRQsO6— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 23, 2019
تفصیلات کے مطا بق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان مخالف ویب سیریز بنا نے والے با لی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ تم بالی ووڈ کے ناسور میں ہی رہو۔
آصف غفور نے مزید کہا کہ حقیقت میں ‘ را’ کے جاسوس کلبھوشن یا دیو کو دیکھو ، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کی صورتحال دیکھو۔آپ بالی ووڈ ناسور میں رہنے کے بجائے امن اور انسانیت کی بات بھی کرسکتے تھے۔
آپ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم ، ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے خلاف آواز بلند کرکے امن کو پرموٹ کرسکتے تھے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے نیٹ فلکس کیلئے بارڈ آف بلڈ نامی ایک سیریز پروڈیوس کی ہے جس میں بلوچستان میں انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے آپریشن کو دکھایا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اس سیریز کا ٹریلر ٹوئٹر پر شیئر کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آگئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
