
وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ اپوزیشن کی ’آؤ آپس میں سیاست کریں‘ کی نئی قسط میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کر دیاہے۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے آج بلائی گئی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔
1
اپوزیشن کی "آؤ آپس میں سیاست کریں" کے نئے ایپیسوڈ میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا۔ اے پی سی شھباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 19, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی شہباز شریف کے کمر درد اور بلاول بھٹو زرداری کے تنظیمی دورے کی نذر ہو گئی ہے، ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم سے کیسے سچ بول سکتے ہیں؟
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا صاحب اِن کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس کی صدارت امیرِ جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کریں گے۔
اپوزیشن کی اے پی سی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف شرکت نہیں کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اسکردو کے دورے پر روانگی کے باعث جبکہ شہباز شریف کمر کے درد کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News