Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا عید کے بعد اے پی سی بلانے کا اعلان

Now Reading:

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا عید کے بعد اے پی سی بلانے کا اعلان
rehbar committee

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اہم اعلان کردیا۔ رہبر کمیٹی کی جانب سے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)بلانے کافیصلہ کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کےارکان نےپارلیمنٹ ہاوس کے باہرگفتگو سےبات کرتے ہوئے کہاکہ عیدکےبعد مولانا فضل الرحمان اے پی سی بلائیں گے۔

میڈیاسے گفتگو میں اپوزیشن کی جانب سےنیئر بخاری،فرحت اللہ بابر، اکرم خان درانی، احسن اقبال،عثمان خان کاکڑ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

رہبرکمیٹی کےسربراہ جمیت علمائےاسلامی کےرہنمااکرم خان درانی نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا  کہ اےپی سی اجلاس میں اسلام آباد میں احتجاج سمیت دیگرآپشنز پرغور ہوگا۔

اکرم درانی کاکہناتھاکہ رہبرکمیٹی کی جانب سےمریم نوازکی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں،ملک کےتین بارکےمنتخب وزیراعظم کےسامنےاس کی بیٹی کوگرفتارکیاگیا،جس اندازمیں مریم نواز کو گرفتار کیا گیا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

اکرم خان درانی نےاظہارخیال کرتے ہوئےکہاکہ جولوگ اپوزیشن کوکنٹینراورکھانادینےکےدعوے کرتے تھےآج ایک بیٹی سےخوفزدہ ہوگئے،حکومت ایک بیٹی کی بڑھتی مقبولیت سےخوفزدہ ہے۔

رہنماجمعیت علمائےاسلام نے کہاکہ کشمیرمیں بھارتی دراندازی عوام کےسامنےہے،سلیکٹڈ وزیراعظم نے پاکستان کی سلامتی کوشدیدخطرے سےدوچارکردیا ہے،جب ٹرمپ نےثالثی کی بات کی تو کچھ شرائط بھی رکھی ہوں گی، ثالثی سے قبل بھارت نےامریکا کواعتماد میں لیا تھا، سلیکٹڈ وزیراعظم نےکشمیر کا سودا کردیا ہے۔

اکرم درانی کاکہناتھا کہ اپوزیشن کودیوارسےلگادیا گیاہے، اپوزیشن پرحکومتی ارکان کی جانب سے حملے ہو رہے ہیں،حکومت کی کوشش ہےمتحد اپوزیشن کو کسی طرح توڑ دیں۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری بھائیوں کو بتاتے ہیں کشمیر کےمعاملے پر اپوزیشن حکومت سے دس قدم آگے ہوگی، کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن متحد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشتگرد دوبارہ مضبوط ہو رہے ہیں لیکن حکومت اس پر مکمل خاموش ہے۔

میڈیاٹاک کے دوران سربراہ رہبر کمیٹی نے کہاکہ سی پیک پاکستان کا مستقبل تھا، ایجنڈے کے تحت سی پیک منصوبے کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ امریکا کی خاطرحکومت نے چین کو ناراض کیا،حکومت نے ملک میں بدترین بےروزگاری لائی ہے،کرپشن کا حال بلین درخت منصوبے میں عیاں ہے۔

اکرم درانی کامزید کہناتھاکہ ہمارےادارے پشاوربی آرٹی میں کرپشن پرخاموش ہیں،حاصل بزنجوکو عدالت بلایا جارہا ہے۔ درحقیقت سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو ہرایا ہے۔

حکومت پرتنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ  اپوزیشن پربدترین سنسرشپ ہے۔شہزاد اکبرمیڈیا پر تین گھنٹے براہ راست اپوزیشن کو گالیاں دیتے ہیں لیکن اپوزیشن کوجواب دینے کیلئے دس منٹ بھی نہیں دیے جاتے، اس ملک میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس پر میڈیا اپوزیشن کا ساتھ دے۔

اکرام خان درانی کاکہناتھاکہ پہلے وزیراعظم سلیکٹڈ تھے اب چیئرمین سینیٹ بھی سلیکٹڈ ہیں،چیئرمین سینیٹ کے خلاف دوبارہ عدم اعتماد کی قرارداد لانےکیلئے مشاورت جاری ہے۔ رہبر کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچے ان کے خلاف جلد از جلد تحقیقات کریں، جن لوگوں نے ووٹ بیچے ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کی جائے گی، ایسی تمام سازشیں ناکام بنائی جائیں گی، اپوزیشن پکڑ دھکڑ سے نہیں ڈرتی، ایسے حالات حکومت پر آگئے تو یہ ملک سے بھاگ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر