Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر: وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب، ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

Now Reading:

مسئلہ کشمیر: وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب، ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
PM Imran Khan calls

وزیر اعظم عمران خان  نےملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے مقبوضہ کشمیر کی  کشیدہ صورتحال پر ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد اور ترکی صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدام سے دو ہمسایہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوں گے۔

کشمیریوں کے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں  کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

 ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ترک صدر طیب اردوان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر بھر پور حمایت کی یقین دہانی  کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے کشمیر کے‌ حوالہ سے خصوصی آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے ہیں جسے پاکستان اور کشمیر کی جانب سے مستردکردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر