
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا، پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے پرر زور اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ختم کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے،پوری دنیا بھارت کے جارحانہ رویہ کا نوٹس لے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News