
فیصل آباد میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش کرنے والا چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا۔
تٖفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کر کے مشین اور سی سی ٹی وی کیمرہ میں منہ چڑانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ ملزم اے ٹی ایم مشین میں واردات کررہا تھا کہ عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو پہچان کر پولیس کو اطلاع کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا میڈیکل کروایا جائے گا، تفتیش میں مدد کے لیے اسپیشل ایجوکیشن اسکول سے ماہر استاد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کا نام صلاح الدین گونگا ہے اور گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، ملزم 2 روز تک گونگا ہونے کا ڈرامہ کرتا رہا، بعد میں دورانِ تفتیش بول پڑا ۔
پولیس کے مطابق ملزم کارڈ چوری کر کے شیخوپورہ کے ایک گروہ کو 40 سے 50 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا جبکہ ملزم اے ٹی ایم مشین میں کاغذ کا ٹکڑا پھنسا تا تھا جس کی وجہ سے کارڈ مشین میں پھنس جاتا تھا، ملزم بعد میں آکر اے ٹی ایم مشین کی اسکرین اکھاڑکر کارڈ چوری کرلیتا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم مشین ہیک کرکے پھنسے ہوئے کارڈ چوری کرنے والے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News