معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھی جائے گی۔
اسلام آباد میں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم تحریک آزادی کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے کیونکہ کشمیری عوام تحریک جدوجہد میں عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔
بھارتی جارحیت پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مکروہ عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مودی سرکار کے اقدامات سے بھارت کے جعلی سیکولرازم کا نقاب ہٹ گیا ہے جبکہ بھارت نے آرڈیننس کے ذریعے کشمیریوں کو یرغمال بنانے کا بھونڈا اقدام اٹھایا ہے جسے ردی کی حیثیت مانتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کی عوام نے مترد کردیا ہے۔
کشمیریوں کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اس لیےمسئلہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے اور کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ کشمیریوں کیساتھ نا انصافی کو اجاگر کرنے پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے مودی سرکار کے متعلق مزید کہا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کی شکار ہیں جبکہ بھارت نے مکروہ عمل کرکے خطے کا امن داؤ پر لگایا اور خطے کی ترقی کا دشمن بن کر سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
