Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے،یوم آزادی پروزیراعظم کاپیغام

Now Reading:

کشمیری بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے،یوم آزادی پروزیراعظم کاپیغام
pm imran khan

وزیراعظم عمران خان نےیوم آزادی کےموقع پرقوم کےنام پیغام دیتےہوئےکہا کہ آج انتہائی خوشی کا موقع ہے، مگر آج کے دن ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں جو بھارتی ظلم و جبر اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

وازیراعظم عمران خان نے72ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر اندرون و بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتےہوئے کہا کہ 14اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے پیش کیں۔ یہ دن ہمیں ان مقاصد کی بھی یاد دلاتا ہے جن کے حصول کے لیے ایک آزاد خود مختار مسلم ریاست کا قیام عمل میں آیا۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے۔ ہمارے عظیم قائد محمد علی جناح کے پیش نظر ایک ایسےترقی پسند پاکستان کا تصور تھاجہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جا سکے، جہاں قانون کی حکمرانی، جمہوری اصولوں کی بالا دستی اور ریاست و عوام کے درمیان احساس کا مضبوط بندھن ہو۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ فلاحی اسلامی ریاست کے حصول میں ہمارے لیے قابل تقلید نمونہ ریاستِ مدینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوبے پناہ نعمتوں اور وسائل سے نوازا ہے۔ آج ہمارےسامنے ایک روشن مستقبل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ قائداعظم کےاتحاد،ایمان اورتنظیم کےرہنما اصولوں کومشعل راہ بناکر ملک کودرپیش ہرچیلنج اورمشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آئیں یوم آزادی کےدن ہم سب مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال مملکت بنانے کے لیے اپنا بھر پورکردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے اس پر مسرت موقع پر میں وطن عزیز کے ان دلیر سپوتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بے شمار قربانیوں اور اپنے لہو کا نذرانہ دے کرملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی اورملکی سالمیت وخودمختاری کاعلم بلند رکھا ہے۔ یوم آزادی انتہائی خوشی کا موقع ہے، مگر آج کے دن ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں جو بھارتی ظلم و جبر اور ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نےکہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرکےمعصوم اورنہتےعوام پربھارت کےسنگین مظالم نےبین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،انسانیت کی تذلیل کی  تمام حدوں کو پار کرلیاہے اور خطے کا امن خطرے میں ڈال دیاہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنےکشمیری بھائیوں کویقین دلاتاہوں کہ ہم ان کےساتھ کھڑےہیں۔ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کےبہادرعوام کی حق خود ارادیت کےحصول کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعطم عمران خان کامزید کہناتھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات سے ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے۔وطن عزیز کو ریاستِ مدینہ کی طرز پر ڈھالنے، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور کو حقیقت میں بدلنے اور اقوام عالم میں ملک و قوم کو اس کا صحیح مقام دلانے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر