
کراچی سٹی کورٹ میں بو ل نیوز کے اینکر مرید عباس کےقتل کیس کی سماعت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے میں دہشتگردی دفعات کیسے شامل ہو سکتی ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے خضر حیات کو پبلک پلیس پر قتل کیا جس بنا پر دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو اب تک کی جانے والی تفتیش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے نیب اور ایف آئی اے سے مدد کا مطالبہ بھی کیاہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں۔ کراچی میں ارشاد رانجھانی قتل کیس میں بھی دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی۔
تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل میں ہم ثابت کریں گے سارا پیسہ عاطف زمان کے اکاؤنٹ میں گیا، 13 بینک اکاؤنٹس تو صرف عاطف زمان کے اپنے نام پر تھے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فنانشل کرائم پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اگر ہمارے پاس ثبوت نہ ہوتے تو ہم نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیےخط نہ لکھتے۔ نیب یا ایف آئی اے رابطہ کرے گا تو ہم ان کو مکمل ریکارڈ دیں گے۔
عدالت نے ملزمان کے وکلا ءسے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News