
Graham-080106-18270- 0005
وزیر اعظم عمران خان سے مظفرآباد میں آزاد جموں کشمیر اور حریت کانفرنس کے رہنماوں کی ملاقات ہوئی۔
کشمیری رہنماوں نے وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کا یوم آزادی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے اور مظفر آباد آنے پر شکریہ ادا کیا۔
کشمیری رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان نے ظلم و ستم کی وہ انتہا کر دی ہے جس کی مہذب دنیا میں آج تک کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ شہریوں کو محصور کر لیا گیا ہے اور روابط کے تمام راستے بشمول ٹیلیفون اور انٹرنیٹ منقطع کر دیے گئے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے متعلق کشمیری رہنماوؤں کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے اس پار کشمیری اپنے اہل و اعیال کے حال سے بے خبر ہیں جبکہ تمام کشمیری قیادت کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ہندوستان نے اہل قلم بشمول صحافیوں اور اساتذہ کو بھی قید میں رکھا ہوا ہے جو کہ تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کے خلاف ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری رہنماوں کو یقین دلایا کہ اس مشکل ترین وقت میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن میری یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی مکمل طور پر اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر کشمیر کاز کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تھا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی کردی جو اسے بہت مہنگی پڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News