میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے کلین کراچی مہم کے تحت14 اگست تک کراچی کو کچرے سے پاک اور تمام نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کراچی میں 38 نالے ہیں جن کے ذریعے گندا پانی سمندر میں گرتا ہے اور ان نالوں میں 13 بڑے نالے شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کلین کراچی مہم کے تحت نالوں کے اوپر قائم تجاوزات کو ہٹانا پڑا تو انھیں ہٹا دیا جائے گا، انھوں نے برساتی نالوں پر رہنے والے خاندانوں سے رضاکارانہ طور پر جگہ چھوڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں ترجیحی بنیادوں پر گھر فراہم کیے جائیں گے۔
علی زیدی نے کہا کہ میئر کراچی نے اختیارات کے مسائل کے باوجود بارشوں کے حوالے سے اچھا کام کیا ہے، کلین کراچی مہم کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے تمام نالوں کو مکمل صاف کیا جائے گا، نالوں پر گھر بھی بن گئے ہیں جس کی وجہ سے نالوں میں نکاسی رک گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کلین کراچی مہم کے تحت کراچی کے اسٹیک ہولڈر تاجر برادری فنڈنگ کر رہے ہیں، کراچی کے سارے نالوں سے کچرا بہہ کر سمندر میں چلا گیا ہے، نئی جیٹی کے اطراف میں پورا کچرا جمع ہے جو اس شہر کی عوام اور اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے بغیر صاف نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
