Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر تحققیات کے لیے جائےگی

Now Reading:

نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر تحققیات کے لیے جائےگی
NAB Shahbaz

نیب ٹیم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ جائے گی۔

تفصیلات کے مطا بق قومی احتساب بیورو (نیب ) ٹیم آج اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پرتحقیقات کرےگی  اور سات سوالات پر جواب طلب کرے گی، شہبازشریف کوویسٹ مینجمنٹ کیس میں تین مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ 

نیب کی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرشامل ہیں ، ٹیم ایک بجےرہائش گاہ پہنچےگی۔ 

سوالنامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہےکہ قانون کیخلاف ایل ڈبلیوایم سی بنانےکی سمری کیوں منظور کی گئی؟ایس ڈبلیوایم سی کامینجمنٹ یونٹ فعال ہونےکےباوجود کمپنی بنانےکی کیاضرورت؟غیرقانونی اقدامات سے حکومت کو اربوں کانقصان پہنچا؟اس پرکیا کہیں گے؟ جبکہ اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن اورچوہدری شوگرملز پربھی تحقیقات ہونا ہے۔ 

نیب ٹیم کی جانب سے چوہدری شوگر ملزمیں سرمایہ کاری اورشیئرزپربھی سوالات پوچھےجائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف کو تین مرتبہ طلب کیاگیا مگروہ پیش نہیں ہوئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انسداد کرپشن و منی لانڈرنگ کا تاریخی معاہدہ
ٹک ٹاک کے باعث کراچی میں 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر