وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد العُثمین سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پر بھی تشویش ہے۔
#OIC General Secretariat is deeply concerned about the deteriorating situation in the #Indian occupied #Jammu & #Kashmir including reports of deployment of additional paramilitary forces & use of banned cluster munition by Indian forces to target civilians https://t.co/IeG021wnns
— OIC (@OIC_OCI) August 4, 2019
او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کو حل کیا جائے۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
