
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہوگی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی، سب صاحبِ حیثیت سینٹرز ہیں، حکومت کے پاس سیاسی تعویز بھی ہوتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، سینیٹ میں جو بھی جیتے یا ہارے جمہوریت کمزور ہو گی، دیوار کے پیچھے جو حالات ہیں وہ بیان نہیں کر سکتا، پاکستان ایک امتحان سے گزر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News