 
                                                                              وزیراعظم عمران خان نے گورنرہاؤس نتھیاگلی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
These colonial symbols which cost crores annually to the taxpayer in maintenance, are now going to make money for the government. pic.twitter.com/MmsCAwxqnu
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 25, 2019
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران نے کہا ہےکہ ان عمارتوں کی دیکھ بھال پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے اب یہ عمارتیں حکومت کوپیسہ کما کر دیں گی، وزیراعظم نے دیگرسرکاری ریسٹ ہاؤسزبھی عوام کیلئے کھولنے کااعلان کیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاؤسز سے حاصل ہونیوالی آمدنی ان کی تزئین و آرائش پر خرچ ہو گی۔
واضح رہے کہ نتھیا گلی میں 1923میں تعمیر ہونیوالا گورنر ہاؤس آٹھ کمروں پر مشتمل ہے اور یہ 76 کنال پر پھیلا ہوا ہے جو خیبر پختونخوا کا سب سے خوبصورت ریسٹ ہاؤس ہے۔
گورنر ہاؤس میں فرنیچر، دیکھنے کے قابل ڈیکوریشن، وسیع ڈائننگ ہال، ڈرائنگ روم اور خوبصورت پارک موجود ہے۔ اب عوام بھی تاریخی جگہ کی سیر کر سکیں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 