
کراچی کے علاقے لا نڈھی میں ایک ہی گھر سے چار افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ، موت کا سبب جنریٹر کا دھواں بتایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کراچی کے علاقے لانڈھی میں بابر کانٹا کے قریب کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت انور، عثمان، عمر اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی میتوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی موت کا سبب جاننے کے لیے مزید تحقیقات ہوں گی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے گھر والے جنریٹر چلا کر سوئے تھے، اموات جنریٹر کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔
خیال رہے کہ 31 جولائی کو بھی شہر میں مون سون بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News