Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیرپرغیرقانونی قبضہ مسلمانوں کیخلاف بڑی حکمت عملی کاحصہ ہے،وزیراعظم

Now Reading:

کشمیرپرغیرقانونی قبضہ مسلمانوں کیخلاف بڑی حکمت عملی کاحصہ ہے،وزیراعظم
Imran Khan Wteet

وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ ہندوستانی اور عالمی میڈیا میں مودی سرکار کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی کی اطلاعات سےدنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھنی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان دیتے ہوئےوزیراعظم نےکہا کہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ مسلمانوں کیخلاف ایک بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نےکہاکہ بھارت سمیت عالمی میڈیا مودی کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی پر رپورٹس جاری کر رہا ہے،کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی ہے۔

گزشتہ روزوزیراعظم کی قوم سے اپیل پرکشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں کشمیرآورمنایاگیا اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر12 بجتے ہی سائرن بجائے گئے۔ اس موقع پرکشمیر اورپاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نےکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہت مشکل وقت میں کھڑے ہیں،پاکستانی قوم آخری دم تک کشمیریوں کےساتھ کھڑی رہے گی۔

Advertisement

وزیراعظم کاکہناتھاکہ بھارتی سرکار نےکشمیریوں پر ظلم وستم کی ساری حدیں پار کردیں،کشمیری تقریباً4 ہفتوں سے کرفیو کی وجہ سے قید ہیں۔

خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ آرایس ایس کانظریہ مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، مسلمانوں کےخلاف نفرت کے رویے نےبھارت پرقبضہ کرلیاہے۔ آر ایس ایس جنونی اور انتہاپسندگروپ ہے،آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہی گاندھی کوبھی قتل کیاتھا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کاتقریب سےخطاب میں کہناتھا کہ افسوس ہےکہ دنیامسلمانوں پر مظالم ہونے پربھی خاموش رہتی ہے،اگرکشمیری مسلمان نہ ہوتےتوآج پوری دنیامیں شور ہوتا۔نازیوں کافلسفہ آج کشمیر میں نظر آرہاہے۔ نازی پارٹی سمجھتی تھی جرمنی میں کوئی اور نسل نہیں۔5سے6کروڑ انسان دوسری جنگ عظیم میں مارے گئےتھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نیوکلئیرطاقتوں کی جنگ سے نقصان ساری دنیاکوہوگا۔خطاب کے دوران وزیراعظم نےدوٹوک الفاظ میں بھارت کوتنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے،بھارت نے اگرجارحیت  کی تواینٹ کاجواب پتھر سےدیں گے، مودی نے آزاد کشمیرمیں کچھ کیاتو ہماری فوج پوری طرح سےان کا مقابلہ کرنےکیلئےتیارکھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر