
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے پاکستان کا دورہ کیا جبکہ دورے کا اصل مقصد پاکستان کو امریکہ اور افغان طالبان کے متعلق آگاہ کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے افغان امن پر عملدرآمد کیلئے امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں افغانستان میں امن کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ طالبان کے ساتھ اب تک ہونیوالے مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان، پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اس لئے اففان امن عمل کو آگے بڑھانے کےلئے افغانیوں کے ساتھ بات چیت کو بڑھانا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی تھی۔
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام، دیرپا تعمیر و ترقی کیلئے تمام افغان فریقین کے مابین مذاکرات سنگ میل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News