
حکومت پاکستان نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اس کی ٹرین مسافروں سمیت واپس لے جانے کا کہہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی جانے والی ہر ٹرین میں دو کوچز کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے، عید پر دو اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں، عید کے بعد ٹرین ٹائمنگ، کوچز اور صفائی میں بہتر تبدیلی لائیں گے، نئی 38 ٹریرنیں چلانے سے نظام متاثر ہوا، 70 لاکھ مسافر زیادہ اٹھائے اور 10 ارب اضافی کمائے۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا وہ سوچی سمجھی سازش اور ان کا ایجنڈا ہے، یہ بہت پرخطر سال ہوگا، اس میں جنگ بھی ہوسکتی ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن کشمیر پر ہونے والے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں بھی لوگوں کو زندہ جلایا تھا اب بھی ایسا کر رہا ہے، ہم جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے بلکہ امن چاہتے ہیں۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ انتہا پسند مودی سرکار نے ہر لحاظ سے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیر کا ہر نوجوان اپنے خون سے بھارت کومنہ توڑ جواب دے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارتی حکومت کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کشمیر کے معاملے پر آخری حد تک جائیں گے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر کوئی مقبوضہ بیت المقدس نہیں ہے، نریندر مودی نے انتہائی غیر دانشمندانہ کام کیا، بعض سیاست دان ایسی غلطی کرتے ہیں جس سے تاریخ بدل جاتی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News