
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرقیادت اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے نعرے لگائے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ہے وادی کو جیل بنا دیا گیا ہے، اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کا منصوبہ ہے، بھارتی فوج ایل اوسی پر کشمیریوں کو بھی قتل کر رہی ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو بڑے پیمانے پر جنگ چھڑسکتی ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 21ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News