Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر پاکستانی کشمیر کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے،احسن اقبال

Now Reading:

ہر پاکستانی کشمیر کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے،احسن اقبال
Ahsan Iqbal

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے آج مشترکہ اجلاس بلایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کو ایسا کام کرنے کی 72 سال میں جرات نہیں ہوسکی تھی،یہ ایسا غیرآئینی کام ہے جس کے لیے ہر پاکستانی قربانی دینے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے سیکیورٹی کونسل کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کی کوشش کی، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کیلئے قربانی دینے کو تیار ہے، پاکستان میں نا اہل حکومت ہے، نا اہل حکومت آج بھی اتحاد کا مظاہرہ نہیں کر سکی، مسئلہ کشمیر کیلئے ہم نے پروڈکشن آرڈر کا بھی مسئلہ نہیں اٹھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور کشمیر کو بھارتی یونین میں شامل کرنے کی کوشش کی، بھارت نے لائن آف کنٹرول کو بین الاقوامی سرحد بنانی کی کوشش کی،اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی آواز بن کر احتجاج کیا، کشمیر کے ساتھ اس سے بڑی سازش نہیں ہو سکتی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر