
دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری آج 15 اگست ،بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج 15 اگست کوپاکستان کا قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا،پاکستان اور آزادکشمیر میں گھروں کی چھتوں پر اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگائے جائیں گے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالیں گے جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے اقدام کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ‘جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینار ہوں گے۔
اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر میں اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین کو یاداشتیں بھی پیش کی جائیں گی جن میں اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں کو فوری عملی جامہ پہنانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News