
تحریک انصاف کی جانب سےاعلیٰ سطحی وفد اظہاریکجہتی کیلئےاسلام آباد میں کشمیری رہنمایاسین ملک کےگھرجائےگا۔
تفسیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کےچیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی اورمرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کشمیری رہنما کی اہلیہ سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں یاسین ملک کی بھارتی جیل میں طبعیت کی خرابی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
تحریک انصاف کا وفدمشال ملک کے ہمراہ کشمیر کی صورتحال پر پریس کانفرنس بھی کرے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی جانب سےکشیدگی برقرار ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی سرکار نے کرفیو نافذ کردیا اور دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماع پرپابندی لگا دی ہے۔ سری نگر سمیت جموں وکشمیرکے تمام اضلاع میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔
بھارت نےایک مرتبہ پھر بزدلی کامظاہرہ کرتےہوئےحریت رہنماوں کوجیل میں قید اورسابق وزرائے اعلیٰ کونظربند کردیاگیا ہے۔ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نےٹویٹرپر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس پیغام کو پوری دنیامیں موجود مسلمان ’اپنی جانوں کی بقا‘ کے پیغام کے طور پر لیں۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیرکےسابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے بھی بھارتی جارحیت کی کھلے الفاظ میں مذمت کردی۔
محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز اپنےبیان میں دوٹوک الفاظ میں پاکستان پربھارت کوترجیح دینے کےفیصلےکوغلطی ٹہراتے ہوئے کہا کہ 1947 میں پاکستان پر بھارت کوترجیح دی یہ فیصلہ غلط تھا۔
انہوں نےکہاکہ آرٹیکل 370کو آئین سے ختم کرکےکشمیری عوام کے خصوصی اختیارات بھی سلب کرلیے گئے، لگتا ہے بھارت کو کشمیرکا علاقہ چاہیے وہ کشمیری عوام کیلئے فکرمند نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News