
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےصوبےبھر میں پولیوکےکیسز پررپورٹ تیار کرلی گئی۔
تٖفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پولیو کےحوالےسےاجلاس منعقدکیاجارہاہے۔
کےپی حکومت کی جانب سےجاری کی گئی دستاویزکےمطابق گذشتہ سال خیبرپختونخوا میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، صوبے کے 10 اضلاع میں رواں سال پولیو کے 41 کیسز سامنے آئے۔
دستاویزکے مطابق بنوں ڈویژن میں 30 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،جبکہ ملک بھر میں 80 فیصد پولیو کیسز پختون کمیونٹی والے علاقوں سے رپورٹ ہوئےہیں۔
دستاویزمیں تجاویزبھی جاری کی گئی ہےجس میں کہا گیاکہ پشتون کمیونٹی کوپولیوسےمتعلق آگاہی دینے کے لیےموثرحکمت عملی کی ضرورت ہے۔
صوبائی دستاویزکےمطابق پولیوکےکیسزکی بڑی وجہ سیکیورٹی صورتحال بھی تھی۔ مختلف اضلاع میں 76 پولیو ورکرز اوراہلکار شہید کیےگئے۔ جس کے باعث ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سینئر افسران کو مختلف ڈویژن میں متحرک کیا گیا۔
دستاویز میں مزیدبتایاگیاکہ انکاری والدین کو راضی کرنے کے لیے با اثر افراد سےرابطے کیے ہیں اورپولیو ویکیسن کےحوالے سے منفی پروپیگینڈا ختم کرنے کےلیے اقدامات کیےگئےاورپولیو ٹیموں کوانکاری والدین کو قطرے پلانے پر راضی کرنے سے روکا گیا۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت نےڈاکٹروں، اسکالرز، اساتذہ، علماء اور عوامی نمائندوں کی جانب سے والدین کو راضی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News