
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان اورکشمیرنہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کامقدمہ دنیاکی ہرعدالت میں لڑےگا،آج نہیں توکل کشمیر آزادہوکررہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم سیاہ کے موقع ہر اپنے پیغام میں کہا پورا پاکستان کشمیریوں پرمظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے، پاکستان کابچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دُنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا،آج نہیں تو کل کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،مودی کو مظلوم کشمیریوں کے لہو کاحساب دینا ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زندہ دلانِ لاہورآج شام ریلی میں بھر پور شرکت کرکے کشمیر سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے۔
پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر آج یوم سیاہ منا یا جارہا ہے ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔
ایوان صدر، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ کی عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں پارلیمنٹ ہاؤس پربھی قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے شہروں، دیہاتوں اور گلی محلوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ہر طرف کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں کی گونج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News