Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی بل تنازعہ،سندھ حکومت اورفریقین خود فیصلہ کرلیں،سپریم کورٹ

Now Reading:

بجلی بل تنازعہ،سندھ حکومت اورفریقین خود فیصلہ کرلیں،سپریم کورٹ
SC and KE

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہری حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی بلوں کی ادائیگی کے تنازعہ پرسماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت کو معاملہ حتمی طور پر طے کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے الیکڑک اور شہری حکومت کے مابین بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے تنازعہ پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں میں تنازع حل کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس مشیرعالم نےریمارکس دیے بہتر ہے سندھ حکومت اور فریقین خودفیصلہ کر لیں۔

جسٹس مشیرعالم نےریمارکس میں مزید کہا کہ اگر فریقین فیصلہ نہ کر پائے تو عدالت خود معائنہ کرکے فیصلہ  کردے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ تین روز قبل سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں ہی بارش کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر کے الیکٹرک کیخلاف دائر کیے گئے مقدمے پر سماعت ہوئی تھی۔

جس میں عدالت کی جانب سے کے الیکٹرک  انتظامیہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس میں کہا تھاکہ کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 22 افرادمر گئے مگر  بجلی والو پر کوئی اثر تک نہ ہوا۔

جسٹس گلزار احمدنے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا تھاکہ 22 تو رپورٹ ہوئے ہیں نہ جانے کتنے مزید مارے گئے ہوں گے ۔اتنی ہلاکتوں پر بجلی والو کو گلے سے کیوں نہیں پکڑا گیا۔

جسٹس گلزار احمدنے ایڈووکیٹ جنرل سندھ پر بھی اظاہر برہمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس شہر کا کوئی احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا اتنا حساس نظام غیر ملکی کمپنی کو دیتے وقت سوچتے کیوں نہیں، یہ بتائیں اس شہر میں بجلی کا کوئی متبادل پلان بھی موجود ہے کہ نہیں۔

Advertisement

جسٹس گلزاراحمد کا کہنا تھا کہ  کے الیکڑک نے کچھ ڈلیور نہیں کیا بلکہ شہر کا سارا انفراسٹرکچر تباہ کرڈالاہے۔ آسمانی بجلی سے کوئی مر جائے تو الگ بات ہے لیکن کسی جدید شہر میں کم از کم بجلی سے کوئی نہیں مرتا ۔

انہوں نے کہا تھا کہ کے الیکڑک ابراج گروپ کے لیے سونے کا انڈہ دینےوالی مرغی ہے ،یہ 5 پیسے کے بدلے 5 کروڑ کا منافع لیتے ہیں۔ کے الیکڑک کنڈے کے پیسے بھی آپ سے اور مجھ سے وصول کر لیتی ہے۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک نے تابنے کی ساری تاریں بیچ ڈالیں اور المونیم لگا دیا، کیا کبھی کسی نے کے الیکڑک کا آڈٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر