
صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں تیز رفتارکار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ 17 جولائی کو بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر کوچ اور ہائی روف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News