
پشین میں دھماکے سے 3 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکا فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔
پولیس کے مطابق اب تک دھماکے سے3 ایف سی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹا کرناشروع کردیئے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء االلہ لانگو نے پشین بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرامن وامان کی صورت حال کو خراب کر کے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔
وزیرداخلہ میرضیاء االلہ لانگو نے قانون نافذ کرنے والےاداروں کو سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے اور واقعہ کی مزید تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جبکہ صوبائی وزیر داخلہ نے بم دھما کے میں ہو نے والے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News