پاکستانی نژاد عالمی شہرت یا فتہ باکسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم بند کرائیں جائیں۔
تفصیلات کے مطابق کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے با کسر عامر خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔
باکسر عامر خان چناری اور چکوٹھی بازار سے گزرتے ہوئے لوگوں کو ہاتھ ہلا کرسلام کرتے رہے اور اس مو قع پر پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میرے جذبات کشمیری عوام کیساتھ ہیں،دنیا کو پیغام دیتا ہوں، مقبوضہ کشمیر کو پرامن خطہ بنائیں اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم بند کیے جائیں۔
باکسر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے لوگ محصور ہیں، انتہا پسند بھارت امن کے لیے خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وادی میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے جب کہ برطانوی ارکان پارلیمان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اہم شخصیات کو خطوط بھی لکھے ہیں۔
اس کے علاوہ باکسر عامر نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر جاری وحشیانہ مظالم بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستانی اور عالمی نامور شخصیات سے انسانیت اور امن کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا کہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
