Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ سےایک اورسپاہی شہید،آئی ایس پی آر

Now Reading:

بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ سےایک اورسپاہی شہید،آئی ایس پی آر
LoC firing

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرفائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے۔ فائرنگ کےتیجے میں قوم کے ایک اور بیٹے نےفرض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر پر فائرنگ سےایک اور سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سپاہی محمدشیرازفرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

گزشتہ روز بھی  لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ  سے پاک فوج کے  تین  جوان شہید ہوئے۔

پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں  بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ کئی بنکرز بھی تباہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شہیدہونے والے اہلکاروں میں نائیک تنویر ، لانس نائیک تیمور، سپاہی رمضان شامل ہیں ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجوہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئےکی جارہی ہے۔

Advertisement

دفترخارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کیا گیااوربھارت کی جانب سےایل او سی پرفائرنگ پرشدید احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روزبھارت نےلیپا اور بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نائیک تنویر احمد، لانس نائیک تیمور احمد اور سپاہی رمضان شہید ہوئے۔

دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج  ایل او سی  اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہےاور بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

دفترخارجہ نےکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کو خبردار کیا ہے کہ جنگ بندے معاہدے کی خلاف ورزی خطے کیلئے خطرہ ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سےبھارت کوکہا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر