Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزاسلام آبادپہنچ گئیں

Now Reading:

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلزاسلام آبادپہنچ گئیں
Alice Wells

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز 5روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی نائب معاون وزیرخارجہ کےہمراہ اعلیٰ سطح کا امریکی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔ ایلس ویلزپاکستان میں سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گی۔

ذرائع کاکہناہےکہ ایلس ویلزکی آج دفترخارجہ میں حکام کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دفتر خارجہ کے حکام سے ملاقات کے بعد پاک امریکا وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گےجس میں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے حالیہ بھارتی اقدامات، بالخصوص مقبوضہ کشمیر کےآرٹیکل 370 اور35 اے کے خاتمے کے معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

 دفترخارجہ سےملاقات کےدوران امریکی وفد کو پاکستانی موقف سے آگاہ کیا جائے گااوربھارتی جنگی تیاریوں کے معاملے کو بھی امریکی حکام کےسامنےاٹھایا جائےگا۔

بھارت کی جانب سےآزادکشمیراورلائن آف کنٹرول پرعالمی طور پر ممنوع ھتھیاروں کے استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کاکہناہےکہ مذاکرات میں امریکی وفد کی جانب سے افغان امن عمل اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی توقع ہے،پاکستان کی جانب سےحالیہ بھارتی جارحانہ رویہ کے باوجود امن کے فروغ کے لئے اقدامات پر امریکی وفد کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

امریکی اورپاکستانی وفودکی ملاقات میں دونوں ممالک کےمابین تعاون کےفروغ اورمختلف ورکنگ گروپوں کی کارکردگی کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ کےپانچ روزہ دورےمیں کراچی کادورہ بھی متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں سے4 افرادجاں بحق، 7 زخمی
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب
صدرِ مملکت نے آرمی، ائیرفورس، نیوی ترمیمی بل 2025 منظوری دے دی
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر