
ملک کے مختلف شہروں میں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد ، ملتان اورلاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلیاں نکالی گئیں۔
ملتان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ریلی نکالی گئی۔ سیکڑوں طلبا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔
ڈی ای او ایجوکیشن ملتان ریاض بلوچ کا کہنا تھاکہ کشمیریوں سے آزادی کا حق جبر سے نہیں چھینا جا سکتا ۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آبادمیں بھی ریلی نکالی گئی ۔جبکہ اسلام آباد میں حریت رہنماوں نےاقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
لاڑکانہ میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئےریلی کا انعقاد کیا گیا۔خوشاب میں بھی بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی دہشتگردی اور مظالم کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔
آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرےاور ریلیاں نکالی گئیں ۔شرکا نے بینرز اٹھائے بھارت مخالف نعرےلگائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News