قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چودہ اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےطور پر منائے جانے کا فیصیلہ کیا گیا ہے جبکہ 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت جاری قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔
اجلاس میں پاکستان کی جانب سے تمام دوست ممالک سے فوری رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں چین، روس، ترکی، سعودی عرب، یو اے ای سمیت تمام ممالک کو فوری طور پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جائیگا۔
وزیراعظم عمران خان کی تمام فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اجلاس میں مزید بھارت کی طرف سے جغرافیائی تبدیلی کا معاملہ اقوام متحدہ کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ ہوا اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کا کشمیریوں پر ظلم وستم، ریاستی جبر پر سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور پاکستان کا بھارت سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے بھارت کا کلسٹر بمبوں کے استعمال اور دہشتگردانہ کاروائیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لائن آف کنڑول کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے بھارت کی مزموم کوشش ہے، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان منہ توڑ جواب دیگا۔
اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیرداخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ ،وزیرامور کشمیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ، پاک فضائیہ کے سربراہ اور ڈی جی آئی ایس ائی سمیت اعلی سول عسکری قیادت نے شرکت کی ہے۔
اس اجلا س میں کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت بھارتی جارحیت پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں کشمیرکے تناظر میں ملکی داخلی سلامتی اورسیکیورٹی سے متعلق فیصلے متوقع ہے جبکہ دوست ممالک کی جانب سے رد عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائےگا، پاکستان کے بھرپور ردعمل سمیت عالمی برادری سے رابطوں پر بات ہوگی۔
دوسری طرف پاکستان میں سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کی خبر کے بعد عالمی میڈیا کی توجہ اس اجلاس پر مرکوز ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
