اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے صحت سہولت پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے لیے کام کرنے والے اداروں کو یکجا کریں گے تاکہ ان تمام ضرورتمندوں کی مدد ہوسکے جن میں چالیس سے پچاس فیصد وہ لوگ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے غریبوں کی مدد کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب سے کابینہ کے ہر اجلاس سے پہلے ہر وزارت کو آگاہ کرنا ہوگا کہ وہ آئندہ اجلاس تک غریبوں کی مدد کے لیے اور کیا اقدامات کرے گی۔
وزیراعظم کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان جس وژن کے تحت بنا ہم اس سے دور چلے گئے ہیں، ہمیں پاکستان کو مدینہ کی ریاست اصول کے مطابق فلاحی ریاست بنانا تھا کیونکہ مدینہ کی ریاست ایک ماڈل ریاسست تھی جو انسانیت اور انصاف کے اصول پر کھڑی تھی ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کے لیے نہیں بننا تھا لیکن ہم شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے اور ہمارے معاشرے میں رحم، انسانیت عدل و انصاف ہونا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی افراد کے لئے صحت سہولت پروگرام کے آغاز پر کیا، اس موقع پر انھوں نے صحت سہولت کارڈز بھی تقسیم کیے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سےغریب افراد 7 لاکھ 20 ہزار میں اپناعلاج کرا سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
