
چیئرمین سینیٹ صادق سجرانی نے اپنا اور پارلیمانی وفد کا متحدہ عرب امارات کا سر کاری دورہ منسوخ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کا دورہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے اور انہیں اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے کے تناظر میں منسوخ کیا ہے، صادق سجرانی کو آج وفد کے ہمراہ عرب امارات کے چار روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے،مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے اور اس وقت تک مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، اس موقع پر یو اے ای کا دورہ کشمیریوں کی دل آزادی کا سبب بنے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہفتہ کے روز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا ہے، اس سے قبل یو اے ای حکومت نے کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔
چیئرمین سینٹ کو دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دی تھی، دورے کے دوران چیئرمین سینٹ اور پارلیمانی وفد کو متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سیاسی قیادت اور حکومتی سربراہان سے ملاقاتیں کرنے تھی۔
اس دورے کا مقصد دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان سیاسی ، سماجی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جارحیت کے نتیجے میں علاقائی امن کو درپیش خطرات سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو آگاہ کرنا اور امن کے قیام میں پاکستان کی کوششوں کو اُجاگر کرنا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News