
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر کےعلاقوں پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، جنگ ہوئی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ افغان طالبان کومذاکرات پرآمادہ کر کے امن پسندی کا ثبوت دیا، مستحکم افغانستان چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کے دلوں میں تو پاکستان رہتا ہے، کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان امن کے قیام کے لیے برسرپیکار ہے، وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھے پاکستان دو قدم بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امن کوششوں کے باوجود پاکستان میں روز شہادتیں ہو رہی ہیں، جہلم اور چکوال کا کوئی قبرستان نہیں جہاں شہید مدفون نہ ہوں، ہمارا کوئی گاؤں نہیں جہاں غازی نہ ہوں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ افغان طالبان کومذاکرات پرآمادہ کر کے امن پسندی کا ثبوت دیا، مستحکم افغانستان چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے وہ لہو رائیگاں جانے دیں جو ہم نے کشمیر کے لیے بہایا، کشمیرکے لیے جنگیں لڑی ہیں، چوتھی کے لیے بھی تیار ہیں، جنگ ہوئی تو پاکستان کابچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ کشمیری رہنما جو پاکستان کے موقف کے مخالف تھے، آج نادم ہیں، آج کشمیر میں کوئی بھارت کا نام لینے کو بھی تیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے اور مقبوضہ وادی میں کرفیو کے بعد پیدا ہونے کشیدہ صورت حال پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا نے کہا کہ قوی امکان ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں بند دروازے کے پیچھے 16 اگست کو زیر بحث آئے۔
بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔
پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہی ہے جو عالمی سطح پر بھارت کی بڑی شکست ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News