
قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جاوید اقبال نے کہا ہے نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفد نے چیئرمین نیب جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد کی قیادت انجینئر داود خان اچکزئی نے کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے بزنس کمیونٹی کی خدمات کی قدر کرتا ہے اور ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
چیئر مین نیب نے کہاکہ نیب بزنس کمیوٹی کی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدامات کو انتائی قدر کی نگاہ ستے دیکھتا ۔نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ نیب انسان دوست اور بزنس فرینڈلی ادارہ ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح قرار دیتا ہے۔نیب اب سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات جو بزنس کمیونٹی سے متعلق ہے، انہیں شروع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو مقدمات پہلے سے موجود ہیں انکو قانون کو مطابق ایف بی آر کو واپس بھجوانے کا حکم دے دیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News