Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتاح اسماعیل 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Now Reading:

مفتاح اسماعیل 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
Miftah

ایل این جی ٹرمینل کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کو  11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق دونوں ملزمان کو 19 اگست کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔

نیب نے مفتاح اسماعیل سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

جج نے نیب ٹیم سے استفسارکیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ مفتاح اسماعیل کو کیوں گرفتار کیا ہے، کاز آف اریسٹ کہاں ہے۔

ڈیوٹی جج احتساب عدالت طاہر محمود تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری کی نقل عدالت میں پیش کردی۔

Advertisement

اس کے سا تھ ساتھ دوران سماعت نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ 

 نیب نے ایل این جی کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر سابق مشیر خزانہ اور لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ  مفتاح اسماعیل نے ایل این جی کیس میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دائر کر رکھی تھی، بعد ازاں عدالت نے مفتاح اسماعیل اورعمران الحق کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں جس پر نیب نے دونوں کو کمرہ عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر