Advertisement
Advertisement
Advertisement

با رش کی صورتحال،پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ

Now Reading:

با رش کی صورتحال،پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ
Rain Airport

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی ناموافق صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے 10 اور 11 اگست کے لئے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی اور رحیم یار خان کے درمیان پرواز پی کے 582 اور پی کے 583، کراچی اور بہاولپور کے درمیان کل کی پرواز 588 اور پی کے 589 اور کراچی اور سکھر کے درمیان کل کی پرواز پی کے 530 اور پی کے 531 شامل ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق کراچی اور سکھر کے درمیان پروازپی کے 536 اور پی کے 537 منسوخ کردی گئی ہے۔ اسلام آباد اور بہاولپور کے درمیان پرواز 687 اور پی کے 688 اور اسلام آباد اور سکھر کے درمیان پرواز پی کے 631 اور پی کے 632 منسوخ کردی گئی ہے۔

ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 581 کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، پرواز اب دن کے ڈھائی بجے روانہ ہوگی۔

اسی طرح 11 اگست یعنی اتوار کو منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے رحیم یار خان اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 582 اور 583 ، کراچی سے بہاولپور اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 588 اور 589 ، کراچی سے سکھر اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 530 اور 531 ، کراچی سے ملتان اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 580 اور 581 اور اسلام آباد سے ملتان اور پھر اسلام آباد پروازیں پی کے 681 اور 682 شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں۔ دو روز تک لگاتار طوفانی بارشوں کی وجہ سے کراچی، حیدر آباد اور ٹھٹھہ میں اربن فلڈ کا بھی خطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر