
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصف زرداری کو مبینہ طور پرمناسب طبی سہولیات نہ ملنے پر حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔
سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلا ول کا کہنا ہے کہ اپنے والد آصف علی زرداری سے جیل میں ملاقات کی جنھیں کسی جرم کے بغیر قید کیا گیا ہے۔
Visited my father in jail he is being held without being convicted of any crime. can confirm news below is true. Govt doctors advised he be taken to hospital but govt is refusing. We are going to court. If anything happens to him govt will be responsible. https://t.co/dHdXbRu3C9
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 27, 2019
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو اسپتال لے جانے کا کہا ہے لیکن حکومت سرکاری ڈاکٹرز کا مشورہ نہیں مان رہی، حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں، والد آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو چند دن قبل ہی جیل میں طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ہسپتال) کے سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل اس ٹیم نے وزارتِ داخلہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا جیل میں ابتدائی طبی معائنہ کیا تھا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کو بتایا گیا تھا کہ جیل میں آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے ایک میڈیکل سپیشلسٹ، دل کے امراض کے ماہر، کمر درد کے ماہر اور بعض دیگر ماہرین پر مشتمل ٹیم نے آصف زرداری کا معائنہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News