
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے نئے شواہد کی روشنی میں ضمنی ریفرنس تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہوگئی اور اب نئے شواہد کو عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔
منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب راولپنڈی کو منتقل کیا گیا تھا۔
ضمنی ریفرنس، آصف زرداری اور فریال تالپور سے تفتیش کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے، ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے بیانات اورنئے اہم ترین شواہد ریفرنس کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں قومی احتساب بیورو نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے اب تیار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News