Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتساب عدالت،مریم نوازکا21اگست تک جسمانی ریمانڈمنظور

Now Reading:

احتساب عدالت،مریم نوازکا21اگست تک جسمانی ریمانڈمنظور
maryam nawaz

چوہدری شوگرملزکیس میں گرفتارمسلم لیگ (ن) کی رہنمااورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجےیوسف عباس کا21 اگست تک جسمانی ریمانڈمنظورکرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگرملزکیس کی سماعت میں احتساب عدالت لاہور کے جج جوادالحسن نے کی۔

نیب کی جانب سے مریم نواز اوریوسف عباس کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

کمرہ عدالت میں مریم نوازکےشوہر کیپٹن (ر) صفدر،صاحبزادے جنید صفدربھی موجود تھے۔

کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ ملزمہ مریم نوازکےاکاؤنٹ سےمشکوک ٹرانزیکشنزہوئیں جس پرانہیں 2 مرتبہ نیب آفس طلب کیاگیاتھا۔

Advertisement

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےنیب پراسیکیوٹر سےکہاکہ آپ کے پاس کیا مواد ہے، جو مریم نواز کو بلایاگیاتھا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوآگاہ کیاکہ ملزمہ مریم نوازکےنام پر 2008 میں 11 ملین کےشیئرزتھے۔ ملزمہ کےاکاؤنٹ میں کروڑوں کی رقم کہاں سےآئی تعین کررہےہیں۔اس سلسلے میں چوہدری شوگر ملز سے متعلق  نواز شریف سےتحقیقات کاآغازبھی کیاگیا۔

نیب پراسیکیوٹرنے مزید کہا کہ مریم نوازچوہدری شوگرملزکی 1992 سے 1997 تک ڈائریکٹر رہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپےکےشیئرزتھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے۔ جس پر نیب نے انکوائری کافیصلہ کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزیدکہا کہ ملزمہ کے نام پرشیئرزسعیدسلحدی اورصلاح الدین سے خریدےگئے، جس سےمتعلق معلومات نہیں دی جا رہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نےاستدعاکہ کہ عدالت ملزمہ مریم نوازاورملزم یوسف عباس کا 15روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے  چوہدری شوگرملز کیس میں مریم نوازاور یوسف عباس کا21اگست تک  جسمانی ریمانڈمنظور کرلیا۔

Advertisement

احتساب عدالت پیشی کے آغازپرلیگی وکلانےشور شرابامچادیا، ملزمہ مریم نواز کے حق اورحکومت کیخلاف نعرے لگائےگئے۔

نیب عدالت کےباہرسیکیورٹی سخت کردی گئی۔عدلت کے باہر بھی مریم نوازکی گرفتاری کیخلاف مشتعل لیگی کارکنان نےشدیدمظاہرےکرتے ہوئےسیکیورٹی پرپتھراوبھی کیا۔ اینٹی رائٹ فورس نے پتھراؤ سے بچنے کے لئے حفاظتی شیلڈز کو ڈھال بنالیا۔

احتساب عدالت کے باہر ن لیگی خواتین کارکنوں اور پولیس میں تکراربھی ہوئی۔ ن لیگی خواتین نےعدالت تک جانے پرشدید اصرارکیا جس کی انہیں اجازت نہیں دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر