Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ امریکا،پی ٹی آئی کا ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارتی وزیر اعظم کا دورہ امریکا،پی ٹی آئی کا ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
Imran Khan on Modi's Government

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مودی کے خلاف نیویارک میں بھرپور احتجاج کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ ریاڑنے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تیاریوں پر مشاورت اور کشمیر کی صورتحال پر بیرون ملک پاکستانیوں کے تاثرات پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت جاری کی کہ تحریک انصاف نیویارک میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے اور جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک آنے والے بھارتی وزیراعظم کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریاں کرے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں بھارت سرکار کے پاس کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز موجود نہیں

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا۔

ڈاکٹرعبد اللہ ریاڑ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا کے بعد کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر