
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہمیں وہ سب کچھ کرنا ہوگا جس سے کشمیریوں کوسپورٹ ملے، ہم سب کوملک کردنیاکوایک واضح اورٹھوس پیغام دیناچاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہمیں وہ سب کچھ کرنا ہوگا، جس سے کشمیریوں کوسپورٹ ملے، کوشش ہونی چاہیے ہم مل کرمودی کو بے نقاب کریں، مودی کوکشمیریوں کےحقوق چھیننےنہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہم مل کرمودی کو بے نقاب کریں، مودی کشمیر پر پابندیاں لگا رہا ہے، تاریکی پر میں کشمیریوں پر حملہ کیا، ہم 3 نسلوں سے لڑائی لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کشمیری حکومت اور عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، وزیراعظم عمران خان صرف ٹوئٹ پرٹوئٹ کر رہےہیں، عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا اور جواب دینا ہوگا کہ وہ کشمیریوں کے لئے کیا کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت ذمہ دارانہ فیصلے کرے، حکومت کشمیر کے مسئلےکو سنجیدگی سے لے، کشمیر کیلئے نہیں لڑے تو قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی، اس وقت ہمیں کشمیر سے قومی یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا عید کے بعد عوامی رابطہ مہم میں انسانی حقوق کی بات کروں گا، کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے، کشمیریوں کا پیغام ہے ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے لئے انسانی حقوق کی تنظیموں کے وفود ، حریت رہنماؤں اور یورپین فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کے نمائندے سے ملاقات کی اور کشمیریوں کے مسائل سے آگاہ کیا، پاکستان کا مؤقف پیش کیا، ہمیں چاہیے اپنی فارن پالیسی کو دوبارہ دیکھیں۔
کراچی میں بارش کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کراچی سے متعلق باقاعدہ پروپیگنڈا مہم چلائی گئی ، تاریخی بارشیں ہوئی، کراچی کی سطح نیچے ہیں پانی جمع ہوا اور بارش کےبعدتیزی سے پانی کی نکاسی کی گئی۔
بلا ول کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے کشمیر اور بھارت میں رہنے والے انسانوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے، مودی نے کشمیر میں تاریخی حملہ کیا ہے اس وقت ہمیں اٹھنا چاہئیے تھا، کشمیر کے معاملہ پر بولنے کی بجائے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے انتقام لیا جا رہا ہے، تین نسلوں سے لڑائی لڑ رہے ہیں کشمیری بےنظیر کو یاد کرتے ہیں۔
بلا ول بھٹو کا کہنا تھا کہ نالائق وزیراعظم کے غلط فیصلے کی وجہ سے کشمیر کو کبھی نقصان نہیں پہنچانے دیں گی،مطالبہ کرتا ہوں حکومت ذمہ دارانہ فیصلہ کرے اور قومی یکجہتی پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کرے حکومت کشمیر کے ایشو کو سنجیدہ لے پاکستانی کبھی آپ کو معاف نہیں کرہنگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News