
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے گفتگو میں کہا کہ آپ کی قیادت پر سینیٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ممبران کی جانب سے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کی کارروائی احسن طریقے سے چلائے جانے کی تصدیق ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نےوزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی سینیٹ کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے چیئرمین سینٹ اپنی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جن کا مظاہرہ وہ پہلے کرتے رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پرصادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کی تھی ۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کے لیےاپوزیشن اتحاد، حکومت اور ان کے اتحادیوں کی قراردادوں پر رائے شماری ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News