اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے سیکیورٹی کونسل میں سفارتی روابط تیزکردیے گئے۔ ملیحہ لودھی نےمقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی المیے کے خطرے سےسیکیورٹی کونسل کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی انسانیت سوز اقدامات صورتحال کو مزید گھبیر کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدرجوانا وورنیکا سے ملاقات کی اورمقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت سےآگاہ کیا۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے اقوام متحدہ کے حکام کو خبردار کیا۔
ملیحہ لودھی نےیونیسیف کے حکام کو بتایا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں، کرفیو سے کشمیرکےاسپتالوں میں دوائیوں کا فقدان پیدا ہوگیا ہے۔
ملیحہ لودھی کاکہناتھاکہ بھارتی اقدامات سےکشمیرمیں نہتےعوام کی جانوں کوشدید خطرہ ہے۔
ملیھہ لودھی کی جانب سےانسانی امورکےانڈرسیکرٹری جنرل اوریونیسیف کے ایگزیگیوٹوڈائریکٹرسے بھی خصوصی ملاقاتیں کی گئیں۔
گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں سےحق خودارادیت مکمل طور پرچھین لیاہے، بھارت کے غاصبانہ تسلط نےکشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔
ملیحہ لودھی کا مزیدکہناتھاکہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرپرتاریخی کردارکی ذمہ داری نبھائے،عالمی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کےلیےکردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
