
بو ل نیو زکے اینکرمرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کے کیس کی سماعت کراچی سٹی کورٹ میں ہوئی۔ فاضل جج نے مقدمےمیں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر وکیل صفائی کے دلائل طلب کرلیے۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزم عاطف زمان کے وکیل نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی مخالفت کی۔
اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وکیل صفائی کا مؤقف سننے کے بعد کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ہائی پروفائل کیس ہے چاہتے ہیں غلطی کی گنجائش نہ رہے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات کن وجوہات پر شامل کی گئیں، تو آئی او نے جواب دیا کہ ملزم نے شہر کے پوش علاقے میں دو افراد قتل کئے، جس سے معاشرے میں خوف وہراس پھیلا۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل اور تفتیشی افسر کے بیان کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مرید عباس قتل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News