
وزیراعظم عمران خان کی قوم سےاپیل پرآج ملک بھر کےعوام مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں سےاظہاریکجہتی کیلئے اور دنیا کو واضح پیغام پہنچانے کیلئے گھروں سےنکل گئے۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر کےعوام نےکشمیریوں سےعملی طور پریکجہتی کا اظہارکیا۔ اس سلسلےمیں دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک اہم شاہراہوں پربھی ٹریفک کوروک دیاگیا۔
،وزیراعظم عمران خان کی جانب سےاسلام آباد میں وزیراعظم سیکریٹریٹ کےسامنے اجتماع ہوا ملک بھر کے تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آوازاٹھائی گئی۔
مظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کشمیرآور کےطورپر منایاگیا جس کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پرمنعقد کی گئی۔
وزیراعظم کی اپیل پردن بارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پرٹریفک سگنل سرخ کردیےگئے اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھاگیا۔
کشمیرآورکیلئےسرکاری ملازمین دفاترسے نکل گئے۔وفاقی وزراء بھی ڈی چوک پر جمع ہوئے۔
دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مؤخر کر دیاتھا۔
ملک بھر کے تمام اضلاع میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پراحتجاج کیاگیا۔وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کےاظہارکیلئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینیں ایک منٹ کیلئے روکنے کا اعلان بھی کیاتھا۔
ریلوے ورکرز کی جانب سےبھی کشمیریوں سےیکجہتی کا مظاہرہ کیاگیا۔
واضح رہے کہ کشمیر آور منانےکیلئےآئی جی سندھ کی جانب سے بھی ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ کراچی میں بھی جمعے کو 12بجے سےساڑھے12 بجے تک تمام سڑکوں پرٹریفک روک دیاجائےگا۔
آئی جی سندھ نے ہدایت کی تھی کہ افسران و ملازمین سڑکوں پر جمع ہوکر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے لہرائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News