
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اس کا نفرنس میں بھارت کےغیرآئینی اقدام،ایل اوسی کی کشیدہ صورت حال اور بھارت کے کسی بھی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپورجواب دینے پرغور کیا جائے گا۔
ورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن پر کلسٹر بموں سے بھارتی حملے کے بعد کی صورت حال اور موثر جواب کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ، بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط بھی کردیے تھے۔
دو روز قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News