
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر جوآنہ ورونیکا سے ملاقات ہوئی۔
ملیحہ لودھی نے یو این سیکیورٹی کونسل کی صدر کو بھارتی اقدامات کے خطے کے امن پر خطرناک اثرات پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن اور سیکیورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، بھارت بزور طاقت اور یکطرفہ قانون سازی سے حقائق تبدیل نہیں کر سکتا۔
I met the President of the UN Security Council Joanna Wronecka Tuesday afternoon at the UN to apprise her about the grave threat to regional peace and security posed by India’s illegal actions in occupied Jammu and Kashmir and its violations of SC resolutions pic.twitter.com/xXRqLIzLt5
Advertisement— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) August 7, 2019
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کروائے، بھارتی تسلط ختم کروانا سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی اقدامات مروجہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 میں ترمیم کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کر دیا ہے.اس سلسلے میں پورے کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو لگا دیا گیا ہے. انٹرنیٹ سروس بند ہے.کشمیری اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے پھر بھی سڑکوں پر نکلتے ہیں اور ان پر تشدد ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News